اردو ورژن

زبانیں:

الیکٹریکل اینڈ مکینیکل سروسز ڈیپارٹمنٹ (ای ایم ایس ڈی) کا اردو ورژن صرف منتخب مفید معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کا مکمل مواد انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں دیکھ سکتے ہیں.
سب کی تفصیل دکھایئں سب بند کردیں

ای ایم ایس ڈی کے ایچ کے ایس اے آر جی کے پی آر سی کے پاسں دو فعال بازو ہیں - ریگولیٹری سروسز اور ٹریڈنگ سروسز – ہانگ کانگ کی سلامتی اور معیار زندگی کو وسعت دینے کے لیئے ای&ایم کی خدمات فراہم کرنا۔

ریگولیٹری خدمات

ریگولیٹری خدماتہماری ریگولیٹری خدمات کی شاخ متعدد ڈویژنز چلاتی ہے، ہر ایک مکینیکل سیفٹی، گیس سیفٹی،الیکٹریکل سیفٹی، ریلوے سیفٹی، توانائی کی کارکردگی اورافادیت کی نگرانی کے مختلف شعبوں میں مہارت رکھتا ہے۔ ہم کلیدی قانون سازی نافذ کرتے ہیں بشمول:

  • بجلی آرڈیننس
  • ماس ٹرانزٹ ریلوے آرڈیننس
  • عمارتوں کی توانائی کی کارکردگی آرڈیننس
  • توانائی کی بچت (مصنوعات کی لیبلنگ) آرڈیننس
  • ڈسٹرکٹ کولنگ سروسز آرڈیننس
  • گیس سیفٹی آرڈیننس
  • لفٹ اور ایسکلیٹر آرڈیننس
  • فضائی روپ ویز (حفاظتی) آرڈیننس
  • تفریحی سواریاں (حفاظتی) آرڈیننس
  • بلڈرز لفٹس اور ٹاور ورکنگ پلیٹ فارمز (حفاظتی) آرڈیننس

اور ان کے مختلف قانون سازی کے ماتحت ادارے. ہم بجلی اور گیس کی یوٹیلیٹی کمپنیوں کی نگرانی کرتے ہیں، بجلی، گیس، لفٹ اور ایسکلیٹر کے ٹھیکیداروں اور تجارتی پریکٹشنرز جیسی تجارت کو ریگولیٹ کرتے ہیں، اور جوہری سلامتی کے معاملات پر حکومت کو مشورہ دیتے ہیں. ہمارا توانائی کارکردگی کا دفتر توانائی کی کارکردگی کے پروگراموں کے ایک وسیع سلسلے کی قیادت کرتا ہے جیسے کہ آلات اور سازوسامان کے لئے توانائی لیبلنگ اسکیم۔ ٹیم توانائی کی بچت کے تشہیری پروگرام بھی چلاتی ہے اور توانائی کے تحفظ کے متنوع اقدامات اور مطالعات پر حکومت کی مدد کرتی ہے۔ عوامی صحت اور میونسپل سروسز آرڈیننس کے تحت تفویض کردہ اختیارات اور واٹر سپلائیز ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے ہم تازہ پانی کے کولنگ ٹاورز کو ریگولیٹ کرتے ہیں، اس طرح لیجنیئرز کی بیماری سے متعلق ممکنہ خطرات کو کم کرتے ہیں۔ حکومت، قانون سازوں، تجارت اور صنعت ،اور عوام کے ساتھ کام کرتے ہوئے، ہمارا طویل مدتی مقصد ہانگ کانگ کی سلامتی اور معیار زندگی کو بڑھانا ہے.

تجارتی خدمات

تجارتی خدماتالیکٹریکل اینڈ مکینیکل سروسز تجارتی فنڈ (ای ایم ایس ٹی ایف) 1996 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ ای&ایم انجیئرنگ کے وسیع سلسلے کی خدمات کو ہانگ کانگ میں 80 سے زیادہ سرکاری محکموں / بیورواور عوامی اداروں کے پانچ بزنس حکمت عملی یونیٹس (ایس بی یوز) کے ذریعے فراہم کرتا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:

  • باؤنڈری کراسنگ کی سہولیات اور ٹرانسپورٹ سروسز ڈویژن
  • جنرل انجینئرنگ سروسز ڈویژن
  • شعبہ صحت ڈویژن
  • میونسپل سیکٹر ڈویژن
  • سیکیورٹی اینڈ وہیکل سروسز ڈویژن

ہر ایس بی یو سرکاری محکموں اور سرکاری شعبے کے اداروں کے ایک مخصوص گروپ کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ ای ایم ایس ٹی ایف ای&ایم انجئیرنگ کے وسیع رینج کی خدمات متعلقہ ہوائی اڈے کی سروسز ، اسکولوں ، ماحولیاتی حفظان صحت ، سرکاری عمارتوں اور سہولیات ، اسپتالوں اور کلینکس ، تفریحی اور ثقافتی مقامات ، پورٹس اور بندرگاہوں ،ڈاک کی خدمات ، پروجیکٹ مینجمنٹ اور مشاورت فراہم کرتا ہے۔ ای ایم ایس ٹی ایف بین الاقوامی سرٹیفیکیشن سسٹم، ISO9001 OHSAS18001, ISO14001,، ISO27001، کے تحت چلتا ہے اور اپنے گاہکوں کو گرین آپریشن برقرار رکھنےکے لئیے معیاری خدمات فراہم کرتا ہے،اور پیشہ وارانہ صحت اورکام کرنے کے لئیے محفوظ ماحول برقرار رکھتا ہے۔ "اپنے گاہکوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے معاشرے کی بہتری کے لئے عوامی قدر پیدا کرنا" ای ایم ایس ٹی ایف کا کارپوریٹ مقصد ہے۔

بجلی کی حفاظت کے بارے میں

بجلی کی

عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ،ای ایم ایس ڈی بجلی آرڈیننس سے متعلق تمام معاملات میں قانون سازی کی تیاری اور نفاذ کے ساتھ حفاظتی معیارات قائم کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرتا ہے۔ آرڈیننس کی حمایت میں ، ای ایم ایس ڈیز محفوظ برقی تنصیبات ، محفوظ برقی مصنوعات اور بجلی کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانے کی ذمہ داریوں کا احاطہ کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ عوامی تعلیم کے ذریعے حفاظتی طریقوں اور بجلی کے محفوظ استعمال کو فروغ دیتا ہے۔

مخصوص سرگرمیوں میں شامل ہیں:

  • درج شدہ برقی کارکنان اور ٹھیکیداروں کے اندراج کی دیکھ بھال اور انتظام، حفاظتی معیارات کے مطابق ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنا اور ضرورت پڑنے پر تادیبی کارروائی کرنا۔
  • عمارتوں اور برقی مصنوعات کی دکانوں میں بجلی کی تنصیبات کی حفاظت کو معائنے کے ذریعے یقینی بنانا، برقی مصنوعات کے نمونے کی نگرانی کی جانچ، اور برقی شکایات اور حادثات کی تحقیقات کرنا۔ ہم ضرورت پڑنے پر بجلی آرڈیننس کے تحت جرائم کی قانونی کاروائی کرتے ہیں۔ ہم برقی مصنوعات کو واپس لانے میں مصنوعات کے سپلائیر کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اگر وہ ممکنہ طور خطرناک پائے جائیں۔
  • ہانگ کانگ میں بجلی کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کی فراہمی کرنے والی کمپنیوں کی نگرانی کرتے ہیں، زیر زمین بجلی کی فراہمی کی تاروں کے تحفظ ،اور ان کیبلز کا پتہ لگانے کے لئے منظور شدہ اہل افراد کی لسٹ کا انتظام اوراس کو برقرار رکھتے ہیں۔
  • بجلی کی حفاظت اور بجلی آرڈیننس کی قانونی ضروریات کو مختلف قسم کی تشہیری سرگرمیوں کے ذریعے فروغ دینا جس میں ٹی وی ، ریڈیو اور اخبارات ، پوسٹر کی نمائیش، بات چیت ، سیمینار اور کارنیوال سے لے کر حفاظتی ہدایات ، معلوماتی پمفلٹ ، نیوز لیٹر ، تعلیمی ویڈیوز اور کثیر ذرائع ابلاغ انٹرایکٹو کھیل کی تقسیم شامل ہے۔
  • ہانگ کانگ کی نمائندگی کرتے ہوئے، چین کی ایشیائی بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اے پی ای سی) کے باہمی شناخت کے انتظامات (ایم آر اے) ،بجلی اور برقی آلات کی تشخیصی مطابقت میں شرکت۔
  • برقی مقناطیسی میدانوں سے متعلق امور پر جوہری ہنگامی منصوبہ بندی اور تکنیکی مشوروں کے لئے مدد فراہم کرنا۔
ریلوے کی حفاظت کے بارے میں

ریلوے کی حفاظت
Tramways & Peak Tramway

ہانگ کانگ میں ای ایم ایس ڈی کے تحت ریلوے کی شاخ ریلوے کی حفاظت پر ریگولیٹری اتھارٹی ہے۔ ریلوے برانچ مندرجہ ذیل ریلوے نظام کے محفوظ آپریشن کو منظم اور نگرانی کرتی ہے:

  • ایم ٹی آر کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے چلائے جانے والے ریلوے سسٹممز
  • ہانگ کانگ بین الاقوامی ائرپورٹ پر اوٹومیٹڈ پیپل موور
  • ہانگ کانگ ٹرام ویز کے ذریعے چلایا جانے والا ٹرام وے سسٹم
  • پیک ٹرام وے سسٹم پیک ٹرام وے کمپنی لمییٹڈ کی طرف سے چلتا ہے

ریلوے برانچ کے اہم کاموں میں شامل ہیں:

  • ریلوے آپریٹرز کے ذریعے مناسب حفاظتی طریقے اپنانے کو یقینی بنانا;
  • حفاظت سے متعلق ریلوے کے واقعات کی تحقیقات اور آپریٹرز کی بہتری کے اقدامات کی پیروی کرنا;
  • ریلوے کے نئے منصوبوں کا جائزہ لینا اور ان کی منظوری دینا اور ریلوے کی موجودہ سہولیات میں اہم ترامیم کرنا;
  • سرکاری دفاتراور دیگر سرکاری محکموں کو ریلوے کی حفاظت پر پیشہ ورانہ مدد فراہم کرنا;
  • ریلوے کی حفاظت سے متعلق معاملات پر شکایات اور پوچھ گچھ سے نمٹنا ;اور
  • عوامی ریلوے کی حفاظت کو فروغ دینا.
توانائی کی کارکردگی اور تحفظ کے بارے میں

ای ایم ایس ڈی میں،تکنیکی مہارت اور توانائی کی کارکردگی کی بہتری اور نگران پروگرام فراہم کرنے کے لئیے 1994 میں ایک توانائی کی کارکردگی کا دفتر (EEO) قائم ہوا۔ دفتر کوڈذ کی مشق جیسے کہ بلڈنگ انرجی کوڈز، ہدایات قائم کرنے، اور ورکنگ گروپس اور متعلقہ کمیٹیوں اور بجلی کے تحفظ میں فعال طور پر شامل ہونے کے لئے کام کرتا ہے. اضافی اقدامات میں توانائی کے انتظام سے لے کر ڈیٹا بیس مینجمنٹ، بینچ مارکنگ، جدید توانائی کی کارکردگی کی ٹیکنالوجیز کی تلاش، توانائی کی کارکردگی لیبلنگ اسکیم سے لے کر نئی اور قابل تجدید توانائی کے وسیع تر استعمال کو فروغ دینا شامل ہے۔ اس سمت میں ہماری کامیابیاں ہانگ کانگ میں ہم سب کے لئے ایک سرسبز اور روشن مستقبل کو یقینی بنانے میں مدد کریں گی۔

گیس کی حفاظت کے بارے میں

Gas

ہانگ کانگ کی گیس اتھارٹی کی حیثیت سے ، ای ایم ایس ڈی کے ڈائریکٹر گیس سیفٹی آرڈیننس کے نفاذ کے لئے ذمہ دار ہیں اور گیس کی حفاظت پر ہانگ کانگ کے ریگولیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ لہذا ای ایم ایس ڈی فعال طور پر گیس سیفٹی معیارات قائم کرنے اور ٹاؤن گیس ، مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) اور قدرتی گیس کی درآمد ، تیاری ، اسٹوریج ، نقل و حمل ، فراہمی اور استعمال میں محفوظ کام کے طریقوں کو نافذ کرنے کے لئے کام کرتا ہے۔

سرگرمیاں پہلی بار 1982 میں شروع ہوئیں۔ ابتدائی ترجیح گیس کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لئیے دی گئی، جس کے بعد صنعت کے اندر سرگرمیوں کی نگرانی ، ریگولیشن اور کنٹرول میں حفاظتی قانون سازی کی گئی۔اس کے نتیجے میں ہانگ کانگ میں صنعت کے لئیے ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیتے ہوئے 1991 میں گیس سیفٹی آرڈیننس نافذ کیا گیا تھا۔ ای ایم ایس ڈی بنیادی طور پر گیس کی حفاظت کے طریقوں کے نفاذ میں ملوث ہےاور اس کے محفوظ استعمال کے ذریعے:

  • گیس سپلائی کمپنیوں، گیس کے ٹھیکیداروں اور انسٹالرز کے رجسٹر کو برقرار رکھنا اور ان کا انتظام کرنا، ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنا اور ضرورت پڑنے پر حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنا۔
  • نئی اور موجودہ ایل پی جی تنصیبات کی تعمیر اور آپریشنز، ایل پی جی ٹرمینلز پر بلک ذخیرہ اور ایل پی جی روڈ ٹینکرز کی منظوری کی نگرانی، معائنہ اور منظوری۔ ہم حکومت کے ایل پی جی وہیکل پیشرفت میں بہت زیادہ شامل رہے ہیں ، جو ماحول کو بہتر بنانے میں مدد کے لئے متعارف کرایا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر ، ہم قدرتی گیس کی فراہمی کی سہولیات اور پائپ لائنوں کے ساتھ ساتھ ٹاؤن گیس کے پیداواری کارخانوں ، اسٹوریج سسٹم اور پورے ہانگ کانگ میں منتقلی اورتقسیم کے نیٹ ورک کی بھی نگرانی اور ریگولیٹ کرتے ہیں۔
  • گیس تنصیبات کے لئے محفوظ کوڈذ مشق کی تیاری اور منظوری کے علاوہ، ہم ہانگ کانگ میں استعمال کے لئے منظور شدہ گھریلو گیس آلات کے بے ترتیب معائنے کے ساتھ گیس کی حفاظت کو بھی یقینی بناتے ہیں.
  • عوامی تعلیم کا ایک جاری پروگرام ،وسیع پیمانے پر تشہیری اور میڈیا مہموں سے لے کر روڈ شوز، خصوصی تقریبات اور مقابلے بھی عوام تک حفاظت کا پیغام پہنچاتے ہیں۔
لفٹوں اور برقی سیڑھیوں کی حفاظت کے بارے میں

Keamanan Lift dan Eskalator

17 دسمبر 2012 سے شروع ہونے والے لفٹوں اور برقی سییڑھیوں (حفاظتی) آرڈیننس (باب 327) ("ایل ای ایس او") کو منسوخ کردیا گیا ہے اور اس کی مکمل طور پر نئے لفٹس اینڈ ایسکلیٹرز آرڈیننس (باب 618 - انگريزی) ("آرڈیننس") اور دو قواعد، لفٹس اینڈ ایسکلیٹرز (جنرل) ریگولیشن (کیپ 618 اے - انگريزی) اور لفٹس اینڈ ایسکلیٹرز (فیس) ریگولیشن (کیپ 618 بی - انگريزی) نے لے لی

ایل ای ایس او کے تحت جاری کیے جانے والے تمام سرکلرز ہمارے محکمانہ ہوم پیج پبلی کیشن سرکلرز میں (انگريزی) رکھے گئے ہیں تاکہ لفٹوں اور برقی سیڑھیوں کی حفاظت سے متعلق معاملات پر عوام الناس کو رہنمائی اور حوالہ جات فراہم کیے جا سکیں۔